اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

انگلینڈ کے خلاف آئرلینڈ ٹیم کا اعلان - gree willsone

آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف واحد یک روزہ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں وکٹ کیپر بلے باز گیری ولسن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف آئرلینڈ ٹیم کا اعلان

By

Published : Apr 30, 2019, 11:24 PM IST

گیری ولسن آنکھوں کی بیماری کے باعث افغانستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔

تیز گیندباز اسٹورٹ تھامسن بھی دوبارہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جوش لٹل اور لورکن ٹکر کو ڈیبیو دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یہی ٹیم سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آئرش ٹیم کی نمائندگی کرے گی، سہ ملکی سیریز میں میزبان آئرلینڈ کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان واحد ایک روزہ میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ٹیم
ولیم پورٹرفیلڈ(کپتان)، اینڈریو بلبرائن، جارج ڈوکریل، جوش لٹل، اینڈریو میکبرائن، بیری میکارتھے، جیمز میک کولم، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، بائیڈ رینکن، پال اسٹرلنگ، اسٹورٹ تھامسن، لورکن ٹکر اور گیری ولسن۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details