عراق میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک، چار گرفتار
عراق کے مشرقی صوبہ دیالی میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے کم از کم تین شدت پسندوں کو ہلاک کیا اور چار دیگر کو گرفتار کیا ہے۔
عراق میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک، چار گرفتار
صوبائی کونسل کی سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے اتوار کو بتایا کہ پولیس اور خفیہ محکمہ نے صوبے میں داعش کے خودکش حملوں کے بھرتی سیل کو ختم کرنے کے لئے ایک ہفتے سے مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مہم پختہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے اور اس کی وجہ سے داعش کے کم از کم تین خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں اور انہیں امداد پہنچانے والے چار دیگر شدت پسندوں کوگرفتار کیا ہے۔