اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ایران میں دفاعی قوت اور صلاحیت موجود'

ایران کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ سے جنگ ہوئی تو ایران، امریکہ اسرائیل اتحاد کو شکست سے دوچار کرے گا۔

By

Published : May 16, 2019, 10:24 AM IST

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی

ایرانی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی قوت اور صلاحیت کے اعلیٰ پایے پر ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے دستبردار ہونے کے بعد امریکہ ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کی جانب سے خطرے کو جواز بنا کر امریکہ نے خلیج میں اپنے جنگی بحری بیڑے اور جنگی طیارے تعینات کردیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details