اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'امریکہ کے سامنے نہیں جھکیں گے'

ایران کے صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں نہیں جھکیں گے۔

ایران کے صدر حسن روحانی

By

Published : May 24, 2019, 8:03 AM IST

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید گہری اور خطرناک ہوگئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے باوجود ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے بھی موقف سامنے آگیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پر ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹیں گے، چاہے ہم پر بمباری بھی کی جائے۔

واضح رہے 20 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اگر ایران جنگ کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا اختتام ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details