بہار میں وقف املاک کی تحفظ ایک بڑا مسلا بنا ہوا ہے، وقف بورڈ Waqf Properties In Bihar کی عراضی پر زمین مافیاؤں کی بری نظر ہمیشہ سے بری نظر رہتی ہے، وقف بورڈ کی کروڑوں کی زمین ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کوڑیوں کے دام فروخت کر دی جاتی ہے۔
اس ضمن میں آج وقف بورڈ Bihar State Sunni Waqf Board Patna املاک کے تحفظ اور اس کے فروغ کے تعلق سے وقف ویلفئر فورم کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وقف کے جانکار اور مختلف اوقاف کمیٹیوں کے ذمہداران نے حصہ لیا۔ محکمہ اقلیتی فلاح اور وقف بورڈ Waqf Board patna کے افسران بھی شامل تھے۔
اس دوران سابق آئی اے ایس پرویز اختر نے بتایا کہ وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ دو طرح کا ہوتا ہے، ایک کسی املاک پر بہت پرانا قبضہ ہے تو اس میں وقف بورڈ کاروائی کرتا ہے۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس پی کو اطلاع دی جاتی ہے، وقف سیکیوریٹی مجسٹریٹ بحال کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد املاک کو آزاد کرایا جاتا ہے۔