اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شیکھر دھون عالمی کپ سے باہر - شیکھر دھون

شیکھر دھون انگھوٹے میں فریکچر کی وجہ سے عالمی کپ کے اگلے میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ انہیں فٹ ہونے میں کم از کم 3 ہفتے لگیں گے ۔اب یہ طے ہے کہ وہ عالمی کپ میں اپنا جلوہ نہیں دکھا پائیں گے۔ اور یہ ٹیم انڈیا کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

شیکھر دھون عالمی کپ سے باہر

By

Published : Jun 11, 2019, 2:18 PM IST

Updated : Jun 11, 2019, 9:39 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کو گذشتہ اتوار آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میاچ کے دوران انگھوٹے میں چوٹ لگی تھی۔ آج اسکیننگ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد دھون کو 3 ہفتوں کےلیے ٹیم سے باہر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود شیکھر دھون پیچ پر ڈٹے رہے اور ٹیم کی جیت کے لیے 117 رن بنائے۔
اسکیننگ رپورٹ میں انگھوٹے میں فریکچر کی تصدیق کے بعد دھون کو 3 ہفتوں کےلیے کھیلنے سے منع کردیا گیا۔
دھون آئندہ ہونے والے میجز میں نہیں کھیل پائیں گے۔ ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے ہونے والا ہے۔ یہ تمام میجز جون میں ہونے والے ہیں
بھارتی ٹیم کو دھون سے کافی امیدیں وابستہ تھی کیونکہ انہوں نے 2015 کے عالم کپ میں بہترین مظاہرہ کیا تھا۔
بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 17 سنچریاں بنا کر سابق ویسٹ انڈیز بلے باز ڈیسمونڈ ہائنز اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کے برابر ہوگئے۔ دھون نے اتوار کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار سنچری سکور بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

دھون نے آسٹریلیا کی اننگز کے دوران فیلڈنگ بھی نہیں کی تھی۔ دھون نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی تاہم اننگز کے نویں اوور میں پٹ کمنز کا باونسر ان کے دائیں ہاتھ پر لگا۔
اوور کے اختتام پر ٹیم کے ڈاکٹر گراؤنڈ میں آئے اور انہوں نے اوپنر کے دائیں ہاتھ کے انگھوٹے پر درد کش اسپرے کیا ۔
اس وقت دھون 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے بعدازاں انہوں نے 109 گیندوں پر 117 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

Last Updated : Jun 11, 2019, 9:39 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details