اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈاکٹرز کی ہڑتال،نوزائیدہ بچہ ہلاک - مدنی پور

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران مدنی پورہسپتال میں ہڑتال کی وجہ سے مناسب علاج نہ مل پانے کے سبب ایک نوزائیدہ بچے کی موت ہو گئی۔

ڈاکٹروں کی ہٹرتال،نوزائیدہ بچے کی موت

By

Published : Jun 17, 2019, 12:39 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 4:07 PM IST


اس کے والدین نے بچے کی لاش لے کر ان ڈاکٹروں کے سامنے مظاہرہ کیا لیکن شاید اس کا بھی کوئی اثر ان پر نہیں پڑا۔

سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ راجدھانی دہلی کے ایمس اور صفدر جنگ اور دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹر ان ہڑتالی ڈاکٹروں کے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بنرجی نے بار بار جونیئر ڈاکٹروں سے کام پر واپس کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے زیادہ ترمطالبات مان لئے گئے ہیں۔

ممتابنرجی نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ان کی حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں پر ایسما نہیں لگائے گی اور ان کے زیادہ ترمطالبات مان لئے گئے ہیں، اس لیے انہیں کام پر واپس آنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ نے یہاں نبنو میں چیف سکریٹری ملائے ڈے کی موجودگی میں صحافیوں سے کہاکہ ’’میں ریاست میں ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں پر ایسما نہیں لگانا چاہتی اور جونیئر ڈاکٹروں سے کام پر واپس کی آنے اپیل کرتی ہوں کیونکہ ان کے زیادہ تر مطالبات مان لئے گئے ہیں۔‘‘۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 4:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details