اردو

urdu

ملک میں اب تک 15.89 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے۔

By

Published : May 4, 2021, 10:43 PM IST

Published : May 4, 2021, 10:43 PM IST

Corona
Corona

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 44 سال کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ۔19 کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

یکم مئی سے کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے تیسرے مرحلے کے لئے تیز حکمت عملی نافذ کی گئی ہے۔ پورے ملک کی 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے 4،06،339 افراد کو ٹیکے کی پہلی خوراک دیئے گئے۔ ان میں چھتیس گڑھ (1،025) ، دہلی (40،028) ، گجرات (1،08،191) ، ہریانہ (55،565) ، جموں و کشمیر (5،587) ، کرناٹک (2،353) ، مہاراشٹر (73،714) ، اڈیشہ (6،802) ، پنجاب (635) ، راجستھان (76،151) ، تمل ناڈو (2،744) اور اتر پردیش (33،544) شامل ہیں۔

منگل کی صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کی مجموعی طور سے 15،89،32،921 ڈوز دی جاچکی ہیں۔

حفاظتی ٹیکوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی مجموعی تعداد 94،48،28 ہیلتھ کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) شامل ہیں ، جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور 62،97،900 ایچ سی ڈبلیو جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ پہلی خوراک لینے والے 1،35،05،877 فرنٹ لائن واریرس (ایف ایل ڈبلیوز) ، پہلی خوراک لینے والے 72،66،380 ایف ایل ڈبلیوز اور دوسری خوراک لینے والے 4،06،339 افراد 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد میں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details