کانپور میں ایک ایسی ہورڈنگ لگائی گئی ہے جس میں وراٹ کوہلی کو ٹیم کا ونگ کمانڈر ابھنندن کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ تمام بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے پر خاص اسٹائل والی '' ابھنندن کٹ '' مونچھیں لگائی گئی ہیں۔
بھارتی ٹیم ابھینندن کے روپ میں - وراٹ کوہلی
اترپردیش کے کانپور میں بھارتی مداحوں نے پوسٹر پر بھارتی کھلاڑیوں کے فوٹو پر ابھینندن جیسی مونچھیں بناکر بھارتی ٹیم کی حمایت ظاہر کی ہے۔
بھارتی ٹیم ابھینندن کے روپ میں
پوسٹر میں یہ نعرہ ہے کہ '' پاکستان پر بھارت کی جیت کا ابھنندن ''، جسے ترنگے رنگ میں تحریر کیا گیا ہے۔
پوسٹر میں کپتان وراٹ کوہلی کو ورلڈ کپ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ کانپور کے مداحوں نے اس پوسٹر کے ذریعے اپنے جذبات و احساسات کی عکاسی کی ہے ۔