نیشنل کانفرنس نے گمراہ کیا: عمران رضا انصاری
پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیرعمران رضا انصاری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔
عمران رضا انصاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے خلاف مہم چلاکر لوک سبھا انتخابات میں لوگوں سے ووٹ حاصل کئے، مگر کامیاب ہونے کے بعد مذکورہ پارٹی کے امیدواروں نے اس بات کو کہنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائی کہ مرکز کی بی جی پی سرکار سے بہتر تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں عوام کو دفعہ 370اور 35A کے نام پر جذباتی بنا کر گمراہ کیا۔ وہیں پیپلز کانفرنس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیکر پروپیگنڈا کرکے ووٹ حاصل کئے۔
عمران رضا انصاری نے کہا ریاست جموں و کشمیر میں ابھی تک جس بھی پارٹی نے حکومت کی اس نے ترقی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف استحصال کیا۔