نازیبا، پرتشدد اور فحش مواد پر پابندی کا مطالبہ - ELECTRONIC MEDIA
ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے پرتشدد اور فحش مواد کے اشتہارات کو اہم سبب قرار دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے اشتہارات پر روک لگانے کے لئے میکنیزم وضع کرے۔
رام گوپال یادو
وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسٹر رام گوپال یادو نے کہا کہ "جب ہم ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں تو اس طرح کے اشتہارات بھی آتے ہيں اور حالت یہ ہوچکی ہے کہ ہم اپنے افراد خانہ کے ساتھ بیٹھ کر خبریں بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں"۔