پروگرام میں مفتی علی قادر نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اللہ اور رسول کی باتیں سمجھائی اور اچھے برے کے تمیز سکھائی۔
جیل میں قیدیوں کے ساتھ افطار قیدیوں سے کہا گیا کہ ان کے اہل خانہ اپنے عزیوں کے لیے باہر ترستے ہیں۔ اس لیے وہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے انہیں جیل کا راستہ دیکھنا پڑے۔
نیشنل اسٹوڈنٹ پروڈکشن رائٹس کے صدر عامر علوی نے کہا ہم یہ پروگرام گزشتہ آٹھ برسوں سے کرتے آرہے ہیں اور یہ پروگرام پورےبھارت میں کرتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تنظیم کے ذریعہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ عید, افطار, ہولی, دیوالی جیسے تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ ہماری تنظیم ان قیدیوں میں بہتر تبدیلی کے مقصد سے ان کی کاو نسلنگ کرتی ہے۔