اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'دفعہ 370 عارضی ہے تو پھر بھارت کے ساتھ ہمارا الحاق بھی عارضی ہے' - نیشنل کانفرنس

ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ' اس وقت کہا گیا تھا کہ رائے شماری ہوگی اور لوگ فیصلہ کریں گے کہ وہ کس (بھارت یا پاکستان )کے ساتھ جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا تو پھر حکومت کس طرح سے دفعہ 370 کو منسوخ کرئے گی۔'

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ

By

Published : Jul 2, 2019, 12:02 PM IST

فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'اگر دفعہ 370 عارضی ہے تو پھر بھارت کے ساتھ ہمارا الحاق بھی عارضی ہے۔'

ریاست میں صدر راج کو مزید بڑھانے کے بارے میں فاروق عبداللہ نے کہا 'حکومت کے پاس اس کےعلاوہ کوئی تجویز نہیں تھی۔ امرناتھ یاترا کے سبب ریاست میں صدر راج کو مزید بڑھایا گیا۔'

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ

انہوں نے دعوی کیا کہ ای سی آئی ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنا چاہتا تھا لیکن نےمرکزی حکومت انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو لوک سبھا انتخابات کے بعد اور امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل ریاست میں اسمبلی انتخابات کروانے چاہیے تھے کیونکہ تب سکیورٹی فورسز یہاں تعینات تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات اس برس کے اختتام تک کرائے جائیں گے ۔ شاہ نے ایوان میں جموں و کشمیر میں صدر راج کی میعاد اگلے چھ ماہ تک بڑھانے کی تجویز کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details