انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ کی جانب سے عالمی یوم یوگا کے عنوان پر ایک ویبنار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ویبنات سے مرکزی مملکتی وزیر کیلاش چودھری نے خطاب کیا۔
’عالمی یوم یوگا‘ پر آئی سی ایچ آر کا ویبینار - World Yoga Day
عالمی یوم یوگا کے موضوع پر نئی دہلی میں ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی وزیر کیلاش چودھری نے خطاب کیا۔
ویبنار میں 7 ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں نے مرکزی وزیر سے یوگا اور بھارتی ثقافت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر یوگا کو تسلیم کرنے اور عالمی یوم یوگا منانے کےلیے وزیراعظم کی کاوشوں کی سراہنا کی۔
اہنسا وشوا بھارتی کے بانی صدر ڈاکٹر لوکیش منی، بھارت میں ڈنمارک کے سفیر فریڈی سوئن، ترینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے سفیر ڈاکٹر راجر گوپال، ماریشیس کے سفیر شانتا بائی ہنومانجی، آئی سی آر آر کے خزانچی گورو گپتا، نشانت شرما، نیل شرما، اے اے ایف ٹی کے چانسلر سندیپ ماروا اور آئی سی ایچ آر کے جنرل سکریٹری کے ایل ملہوترا و دیگر نے ویبنارسے خطاب کرتے ہوئے یوگا اور بھارتی ثقافت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔