اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بازآباد کاری کے لیے معاوضہ جلد - سیاسی پارٹیوں

بیرکپورپارلیمانی حلقے میں بھاٹ پاڑہ اطراف میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران عام لوگوں کے جو نقصان ہوئے ہیں اس کی جلد بھرپائی کی جائے گی۔

بازآباد کاری کے لیے معاوضہ جلد

By

Published : May 29, 2019, 6:20 PM IST


بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب ایم ایل اے ارجن سنگھ نے سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران تباہ شدہ گھروں کاجائزہ لیا۔ متاثرین سے ملاقات کی اور باز آبادکاری کے لیے جلد سے جلد معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

ارجن سنگھ نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی غنڈہ گردی سے تباہ شدہ گھروں کی مرمت اور متاثر ین کی بازآبادکاری کے لیے جلد سے جلد کوئی راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔

ریاستی حکومت کواس سلسلے میں کیہ مرتبہ خط لکھ چکاہوں مگروہاں سے اب تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔

بھاٹ پاڑہ اور کانکیہ نارہ میں جن لوگوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے وہ تمام افراد ہماری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق ریاستی حکومت اگر مدد نہیں کرتی ہے تو میں اپنے لوگوں کی مددکروں گا اور ان کی بازآبادکاری کےلیے معاوضہ دوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details