'اس حرکت سے لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے' - ایک منٹ
ترنمول کا نگریس کے رہنما مدن مترا نے کہاکہ ہماری سیاسی جماعت امن پسند پارٹی ہے اور ہم کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چا ہتے ہیں، اگر میں چاہوں تو ایک منٹ پر حریف کو ختم کرسکتا ہوں مگر میں ایسا نہیں گروں گا۔
دمدم لوک سبھا حلقے کے کمرہٹی اسمبلی کے گراہم روڈ میں ترنمول کانگریس کے جھنڈوں کو پھاڑ کر پھینکنے کے واقعہ کے بعد مدن مترا نے ردعمل ظاہرہ کر تے ہو ئے کہاکہ پارٹی کاجھنڈہ پھاڑ کر پھیکنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ ایسی حرکت کرنے سے لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
بی جے پی چا ہئے جتنی بجی کوشش کرلے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ فرقہ پرست سیاسی جماعت انتخابات کے دوران فساد برپا کرنے کی سازش کررہی ہے مگر بنگال کے لوگ اسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
مدن مترا کے مطابق فساد کرنے والے لوگوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ انتخابات کے بعد انہیں دکھ لیا جا ئے گا۔ میں چاہوں تو حریف کو منٹوں میں ختم کرسکتا ہوں مگر میری پارٹی مجھے اجازت نہین دیں گی۔