اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کانگریسی رکن پارلیمان نے مودی کا شکریہ اداکیا

بہرام پورپارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ میری تعریف کرنے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

By

Published : Jun 18, 2019, 3:24 PM IST

میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں


وزیراعظم کے ذریعہ تعریف کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی ہے۔میری ذاتی دشمنی سے کسی سے بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب سے عوام کے نمائندگی کرتے ہیں۔ بی جے پی بھی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور وہ لوگ بھی ہیں۔ ہم پارلیمنٹ میں بات چیت کرتے ہیں نہ کہ جنگ۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعظم کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہوتا ہے۔ وزیراعظم اگر کسی کی تعریف کر تے ہیں تو اس کا کوئی غلط مطلب نہیں نکلنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری 1999سے ہی پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہورہے ہیں۔انہوں نے ترنمول کانگریس کے امیدوار اپروا سرکار کو 80 ہزار ووٹوں سے ہراکر اس بار کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مغربی بنگال میں بی جے پی تیزی سے بڑی طاقت بن کر ابھری ہے ۔اس حالات میں بھی ادھیررنجن چودھری اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details