اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کشمیر کا سب سے کمسن فٹبال کھلاڑی

ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بھی اب فٹبال کھیلنے کا شوق دن بہ دن پروان چڑھ رہا ہے اور یہاں کے نوجوان اس کھیل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

By

Published : Jun 28, 2019, 3:19 PM IST

حزیب جموں وکشمیر کا سب سے کم عمر فٹبال کھلاڑی

ضلع بڈگام کے رہنے والےحزیب شاہ جوکہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے، وہ فٹبال کھیلنے میں کافی مہارت رکھتا ہے۔

حزیب جموں وکشمیر کا سب سے کم عمر فٹبال کھلاڑی

حزیب کرکٹ کا شوقین تھا لیکن اچانک فٹ بال کی طرف راغب ہوکر بہترین شاٹس کھیلنے لگا اور دن بہ دن اس کی کارکردگی میں اضافہ دیکھ کرلوگ حیران رہ گئے۔

ان کے والدین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے حزیب کومسلسل فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا، تو وہ بھی حیران رہ گئے۔حزیب کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ حزیب جموں وکشمیر کا سب سے کم عمر ٹرک شاٹ کھلاڑی ہے، جو ابھی اسکول کا طالب علم ہے تاہم اس عمر میں حزیب رونالڈو اور ڈیوڈ بیکم جیسے کھلاڑی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ان شاٹس میں حزیب لڑھکتے ہوئے پہیے کے اندر سے فٹبال گزارنے، بغیر دیکھے دور بیٹھے دوست کے سر پر رکھی بوتل فٹ بال سے گرانے، ٹینس بال کو پاؤں سے ٹھوکر مار کر موم بتی بجھانے اور ٹوکری میں گیند ڈالنے جیسے دلچسپ کرتب دکھا رہے ہیں۔

حزیب نے کہا کہ 'میں نے فٹبال سیکھنے کے بارے میں کافی ویڈیوز دیکھے، جن میں ٹرک شاٹس کے نامور کھلاڑیوں کینٹونا، زیدان اور ریوالڈو کے ویڈیوز بھی موجود تھے۔ مجھ پر یہ شاٹس سیکھنے کا جنون پیدا ہوا اور میں دن رات مشق کرتا رہا، ابتدائی شارٹس سیکھنے کا مرحلہ طے کیا ہے اب میں ان کو ایڈوانس لیول تک لے جانا چاہتا ہوں۔

جموں و کشمیر میں فٹبال کھیلنے کا اتنا رحجان نہیں جتنا کرکٹ کا ہے، البتہ حزیب کہتے ہیں کہ جب سے انہوں نے ٹی وی پر یوروپین فٹبال میچ دیکھے ہیں، کشمیر میں بھی اس کی ٹیمیں بننے لگی ہیں اور ریاستی سطح پر اب مقابلے بھی کرائےجاتے ہیں۔

حزیب کا ماننا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی توجہ سے ریاست کے نوجوان خوب ترقی کر سکتے ہیں اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details