اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہند و پاک سرحدی کشیدگی پر حریت کانفرنس کو تشویش - INDIA

حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کا خمیازہ آر پار کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ہند و پاک سرحدی کشیدگی پر حریت کانفرنس کو تشویش

By

Published : Apr 15, 2019, 11:19 PM IST

حریت کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دونوں ممالک کی فوجوں کے آر پاربالخصوص پونچھ اور راجوری سیکٹر میں گولہ باری سے ہو رہے نقصان اور سرحدوں پر رہ رہے لوگوں کی نقل مکانی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ہند و پاک سرحدی کشیدگی پر حریت کانفرنس کو تشویش

حریت کانفرنس کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکو جب تک اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے دونوں ملکوں کے درمیان سات دہائیوں سے چلی آرہی کشیدگی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔
بیان میں حکومت ہندوستان کی جانب سے جموں، سری نگر، بارہمولہ شاہراہ پر ہفتے میں دو دن عام شہریوں کی نقل و حرکت پر قدغن کے احکامات کو عوام کو اس فیصلے سے ہو رہی پریشانی اور مصیبتوں کے پس منظر میں فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری عوام کو پہلے بھی شدید مصائب اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے اور اب جس طرح قومی شاہراہ کو ہفتے میں دو دن کے لئے عام شہریوں کی نقل و حرکت پر قدغن لگا دی گئی ہے وہ حد درجہ افسوسناک اور یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details