اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگال کے سینکڑوں ڈاکٹرز مستعفی

جونئیر ڈاکٹروں کی ہڑتال بھیانک شکل اختیارکرگئی ہے۔ جونئیر ڈاکٹر پر حملے کے خلاف بنگال کے متعدد ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بنگال کے سنکٹروں داکٹروں کا استعفیٰ

By

Published : Jun 15, 2019, 1:54 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 2:00 PM IST


این آرایس مڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں جونئیر ڈاکٹر کی پٹائی کے خلاف جاری ہڑتال کے سبب مغربی بنگال میں طبی خدمات پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی ہے۔

جونئیر ڈاکٹروں کی پٹائی کے خلاف پانچ دنوں سے جاری ہڑتال اوراحتجاج کے دوران درجنوں اسپتالوں کے سینکٹروں ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق این آ ر این امڈیکل کالج اینڈ اسپتال،مرشدآباداسپتال۔ نینشل مڈیکل کالج،ایس ایس کے ایم،آ ر جی کرمڈیکل کالج اینڈ اسپتال،بردوان مڈیکل کالج اینڈ اسپتال،شمالی بنگال مڈیکل کالج اینڈ اسپتال،کولکاتا مڈیکل کالج کے سنکٹروں ڈاکٹروں نے مخالفت کر تے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

مغربی بنگال میں ایک ساتھ درجنوں اسپتالوں کے داکٹروں کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے ریاست میں طبی خدمات پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی ہے۔

مریض اور ان کے رشتہ دار اسپتالوں کے باہر علاج کے لیے منتظر ہیں۔ کولکاتااوراس کے اطراف سے آنے والے مریضوں کوبڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔
استعفیٰ دینے والے ڈاکٹروں کی تعداد:


این آراین امڈیکل کالج اینڈ اسپتال:107
مرشدآباداسپتال:42
نینشل مڈیکل کالج:16
ایس ایس کے ایم:200
آ ر جی کرمڈیکل کالج اینڈ اسپتال:107
بردوان مڈیکل کالج اینڈ اسپتال:24
شمالی بنگال مڈیکل کالج اینڈ اسپتال:119
کولکاتا مڈیکل کالج:44

Last Updated : Jun 15, 2019, 2:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details