اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہڑتال ختم ہونے سے مریضوں کوراحت

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ میٹنگ کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ دس دنوں سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے سے مغر بی بنگال کے ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی راحت ملی۔

By

Published : Jun 18, 2019, 3:17 PM IST

ہڑتال ختم ہونے سے مریضوں کوراحت ملی


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے جونیئر ڈاکٹروں کی ملاقات کے چند گھنٹے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کو ختم کرنے کا گزشتہ رات اعلان کردیا ہے۔

این آ ر ایس مڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، ایس ایس کے ایم، آر جی کر کالج اینڈ ہسپتال، چترنجن مڈیکل کالج اینڈ ہسپتال،کلکتہ نیشنل مڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سمیت مغر بی بنگال کے تمام سرکاری ہستپالوں میں آ ج صبح سے مریضوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔

مغر بی بنگال کے ہستپالوں میں آ ج صبح سے ہی جونیئر ڈاکٹروں نے کام کا آغازکیا۔ہڑتال کی وجہ سے جن مریضوں کو ہستپالوں میں داخلہ نہیں ملاتھا انہیں داخل کیاگیا۔

سرکاری ہسپتالوں کے تمام شعبوں میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔تمام شعبوں میں مریضوں کی تعداد بھی اچھی خاصی رہی۔ڈاکٹروں نے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مریضوں کے رشتہ داروں کاکہناہے کہ ہڑتال ختم ہونے سے بڑی راحت ملی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے ہمیں بڑی دشواریوں کا سامناکرنا پڑا تھا۔لیکن اب سب کچھ بہتر ہوتا نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہڑتال نہیں ہونی چا ہیے تھی ۔ ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی حکمت عملی کی وجہ سے ہڑتال ختم ہوئی۔امید کرتے ہیں مستقبل میں دوبارہ ایسا نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details