اطلاعات کے مطابق مینڈھر کے مین مارکیٹ میں پیر کی صبح ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے ہوٹل کی عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
مینڈھر میں ایک ہوٹل خاکستر
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر قصبے میں پیر کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک ہوٹل خاکستر ہوا۔
مینڈھر میں ایک ہوٹل خاکستر
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مقامی دکانداروں نے ہوٹل کے کچن سے ایل پی جی گیس سلنڈر کو فوراً باہر نکالا جس سے ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔