مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے پہلے دن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بانکوڑہ کے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت کا دن ختم ہونے والا ہے.
انہوں نے کہا کہ بس اب کچھ دنوں کی بات ہے جب بنگال کے عوام ممتابنرجی کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے.
امت شاہ کا کہا کہ بنگال کے لوگوں کے ساتھ بڑی نا انصافی ہوئی ہے اور جب تک ممتا بنرجی کی حکومت رہے گی اس وقت تک ان پر ظلم ہوتا رہے گا.
وزیر داخلہ کے مطابق بنگال کے لوگوں کے سامنے ترنمول کانگریس کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا سنہرا موقع ہے.
ان کا کہنا ہے کہ کانگریس, بائیں محاذ اور ترنمول کانگریس کو موقع دے کر دکھ چکے ہی .بنگال کے لوگوں سے ایک بار بی جے پی کو موقع دینے کی اپیل کی.
انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت جائے گی اور بی جے پی دوتہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی.
امت شاہ کے مطابق بی جے پی کی حکومت بنتی تو سب سے پہلے بنگال کو سونار بنگلہ بنایا جائے گا. اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے تمام منصوں کو ایک ہفتے کے انڈا نافذ کیا جائے گا جسے ممتابنرجی کی حکومت روک رکھی ہے.
ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال کے لوگ وزیراعظم نریندر مودی کے تمام منصوبوں سے محروم ہیں.
' بنگال میں بی جے پی کی مقبولیت سے ممتا خوفزدہ' - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
امت شاہ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی.
' بنگال میں بی جے پی کی مقبولیت سے ممتا خوفزدہ'
واضح رہے کہ امت شاہ اپنے دو روزہ بنگال کے دورے کے پہلے دن بانکوڑہ کے لوگوں سے ملاقات کی
جمعہ کو امت شاہ کولکاتا میں بی جے پی کے حامیوں کو خطاب کریں گے.