ان پوسٹرز میں شوپیاں کے آرمی گڑول اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اور ان اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ ان اسکولز میں جانا چھوڑ دیں ورنہ انہیں جان سے مارا جائے گا۔
حزب المجاہدین کے پوسٹرز چسپاں - جموں و کشمیر
ریاست جموں و کشمیر میں ضلع شوپیاں کے زورہ علاقے میں آج صبح شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے پوسٹرز چسپاں پائے گئے۔
حزب المجاہدین کے پوسٹرز چسپاں
جو گاڑیاں ان طالب علموں کو آرمی گڈ ول اسکولوں میں تک لے جاتی ہیں ان گاڑیوں کے نمبرات بھی اس پوسٹرز میں لکھ دیے گئے ہیں اور انہیں آئی ای ڈی دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ ہم ان پوسٹرز کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کے پیچھے کون ہیں۔