اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتا نے آرایس ایس کو سبق سیکھانے کی ٹھان لی ہے؟ - کارکنان

مغر بی بنگال میں بی جے پی کے کارکنان کے ذریعہ ترنمول کے حامیوں اور پارٹی دفتروں پر حملے کے خلاف ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے پرُزور مخالفت کی۔

میرے لیے ہندواور مسلمان ایک ہیں

By

Published : May 30, 2019, 7:50 PM IST


نئی ہٹی میونپسلٹی میں بی جے پی کے حامیوں کی توڑ پھوڑ کی مخالفت کر تے ہوئے دھرنے میں بیٹھے مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں چند سیٹیں کیا مل گئیں فرقہ پرست جماعت بی جے پی آپے سے باہر نکل آ ئی ہے۔

میرے لیے ہندواور مسلمان ایک ہیں

ان کا مزید کہنا تھا:' چٹ فنڈ اور غیرقانونی دھندے کرنے والے تاجروں کے روپے کی بد ولت ووٹ خریدنےو الی پارٹی بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں مز ہ چکھایا جائے گا۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ایک سیٹ نہیں ملے گی۔ لوگ خود بی جے پی کے امیدواروں کومار کے بھگائیں گے'۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے عوام بیدارہیں ۔ انہیں پتہ ہے کہ بی جے پی کون سی پارٹی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔ایک دن آ ئے گا جب فساد کے ذریعہ اقتدار پانے والی پارٹی کوعوام کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ میں ہندومسلمان کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتی ہوں۔ ریاست میں ہندواور مسلمان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔مگربی جے پی نے پورے ملک کو مذہب کے نام پر دوحصوں میں بانٹ دیا ہے۔

ترنمول سپریمو نے کہاکہ مغر بی بنگال میں بی جے پی کی ناپاک سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ لوگ بی جے پی کو کراراجواب دیں گے۔


وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے کہاکہ آ ر ایس ایس کوجواب دینے کےلیے مغر بی بنگال کے 400 بلاک میں جے ہندواہنی قائم کیا جا ئے گا۔ جے ہندوواہنی میں نوجوان لڑکے لڑکیاں، عورتیں،بوڑھے تمام لوگ شامل ہوں گے ۔ جے ہند واہنی کے ذریعہ آرایس ایس پر لگام کساجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details