اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایودھیا میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری - militant attack

ایودھیا میں دہشت گردانہ حملے کے مد نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جانچ ایجنسیوں اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ہائی الرٹ جاری

By

Published : Jun 15, 2019, 7:29 AM IST

Updated : Jun 15, 2019, 10:18 AM IST

ضلع میں ایسے حملے ہونے کے ان پٹ دیے گئے ہیں، یہ ان پٹ آئی بی، ایل آئی یو کے ذریہع پولیس انتظامیہ کو دیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 18 جون کو عسکریت پسندوں پر سنائے جانت والے فیصلے کے مد نظر فدائین حملہ ہوسکتا ہے۔

ایل آئی یو کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند نیپال کے راستے ایودھیا میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد ایودھیا کی سرحدوں پر سیکیوریٹی بڑھا دی گئی ہیں۔

ایودھیا ضلع کے ایس ایس پی آشش تیواری کا کہنا ہے کہ جو ان پٹ ملے ہیں اسی کی بنیاد پر یہ ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو ایودھیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اس کے دو گھنٹے کے بعد ریاست کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ وہاں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

اور 16 جون کو شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے اپنے 18 رکن پارلیمان کے ساتھ ایودھیا کا دورہ کریں گے۔

ایودھیا کی پولیس انتطامیہ نے دو ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں یہ نمبر 8004143000 اور 9545440027 ہیں جس پر کسی طرح کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دی جاسکتی ہیں۔

ضلع کے تمام ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔

Last Updated : Jun 15, 2019, 10:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details