اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممبئی میں مانسون کی آمد، شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش - آئی ایم ڈی

سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے کہا کہ کرلا اور سی ایس ایم ٹی کے مابین ممبئی لوکل ٹرین خدمات روک دی گئیں کیونکہ کرلا اور سائن اسٹیشنوں کے مابین پٹریوں کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔ صبح 9.50 بجے ٹریفک روک دی گئی، کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ جیسے ہی پانی کم ہوجائے گا ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

Heavy rainfall flooded Mumbai
ممبئی میں مانسون کی آمد، شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش

By

Published : Jun 9, 2021, 12:35 PM IST

جنوب مغربی مانسون بدھ کے روز ممبئی پہنچ گیا۔ آئی ایم ڈی نے اعلان کیا کہ صبح سے ہی ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بتایا کہ بحرہ عرب میں دوپہر کے وقت چار میٹر سے اونچی لہر اٹھ سکتی ہے۔

بی ایم سی نے مزید کہا کہ مشرقی مضافاتی علاقوں اور مغربی مضافاتی علاقوں میں بالترتیب 48.49 ملی میٹر ، 66.99 ملی میٹر اور 48.99 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو بدھ کی صبح 8 بجے ختم ہونے والی 24 گھنٹے کی مدت میں ہوئی۔

ممبئی میں مانسون کی آمد، شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش

ممبئی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بس خدمات متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

چونابھٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب تیز بارش کے سبب سی ایس ایم ٹی اور واشی کے مابین ہاربر لائن پر ٹرین کی خدمات صبح 10.20 بجے سے معطل کر دی گئیں۔ سائن کرلا سیکشن میں تیز بارش کی وجہ سے مین لائن پر صبح 10.20 سے سی ایس ایم ٹی تھانہ سے خدمات معطل کر دی گئیں۔

سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے کہا کہ کرلا اور سی ایس ایم ٹی کے مابین ممبئی لوکل ٹرین خدمات روک دی گئیں کیونکہ کرلا اور سائن اسٹیشنوں کے مابین پٹریوں کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔ صبح 9.50 بجے ٹریفک روک دی گئی، کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا جیسے ہی پانی کم ہوجائے گا ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) ممبئی کے دفتر کے سربراہ ، ڈاکٹر جینت سرکار نے کہا کہ 'آج مانسون کی ممبئی میں آمد ہوگئی ہے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔'

آئی ایم ڈی کے مطابق قلابہ میں 77.4 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سانتا کروز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ڈی نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش / گرج چمک کے ساتھ بادل کی پیش گوئی کی ہے۔ الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details