اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممبئی میں موسلا دھار بارش، اسکولز بند، پروازیں متاثر

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی شہر میں موسلا دھار بارش اور پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے دو جولائی کو سرکار چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، موسم کی خرابی کی وجہ سے متعدد طیاروں کو ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔

mumbai

By

Published : Jul 2, 2019, 9:36 AM IST

Updated : Jul 2, 2019, 12:28 PM IST

گذشتہ 50 گھنٹوں سے ممبئی میں موسلا دھار بارش سے پبلک مقامات پر کافی پانی جمع ہوگیا ہے لوگوں کو آمدورفت میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

mumbai

موسلا دھار بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے مہاراشٹر سرکار نے دو جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز دو جولائی کو بند رہیں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر تعلیم آشیش شیلر نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے متعدد مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کے لیے سخت مشکلات ہے ، اس لیے دو جولائی کو سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے۔

اس سلسلہ میں بی ایم سی کمشنر پروین پردیشی نے تمام حلقہ جات کے متعلقہ افسران کو اپنے اپنے حلقوں کا جائزہ لینےکی ہدایت دی۔
زبردست بارش کی وجہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہےجس کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی ٹھپ ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلےچوبیس گھنٹوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ممبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم کی جانکاری لیکر اپنی مصروفیات کو جاری رکھیں اور محفوظ رہیں۔

Last Updated : Jul 2, 2019, 12:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details