رامپور میں نالوں اور بلاک سیوروں کی وجہ سے بارش کا پانی تھوڑی ہی دیر میں سڑکوں اور گلیوں میں بھرنا شروع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں اپنے کاموں پر جانے کے لیے گندے پانی سے گزرنا پڑرہا ہے۔
سڑکیں گلیاں ندی میں تبدیل
ریاست اترپردیش کے رامپور میں بھاری بارش سے گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سڑکیں گلیاں ندی میں تبدیل
سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے آمد و رفت بھی متاثر رہی۔
'گرین رامپور، کلین رامپور' کا دعویٰ کرنے والی انتظامیہ اور میونسپلٹی کیا ایسا ہی کلین رامپور بنانا چاہتی ہے؟ اور عوام کو ہونے والی ان دشواریوں کا ذمہ دار کون ہے۔ عوام یا ضلع کے رہنما یا افسران؟