مانو وکاس فاؤنڈیشن نامی رضاکار تنظیم (این جی او) سے وابستہ لوگوں نے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن سے ملاقات کرکے یہ مطالبہ کیا۔
'صحت کو شہریوں کیلئے بنیادی حق بنانے کا مطالبہ'
صحت عامہ کے شعبے میں کام کرنے والی ایک رضاکار تنظیم نے مرکزی حکومت سے 'آيوشمان بھارت اسکیم' میں ملک کے 50 کروڑغریبوں کو پانچ لاکھ روپے کے طبی انشورنس کی سہولت کو بڑھانے اور صحت کو شہریوں کا بنیادی حق میں داخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے سربراہ اور صحت کو بنیادی حق بنانے کی جنگ لڑ رہے سینیئر سماجی کارکن اجے کمار نے ڈاکٹر ہرش وردھن کو صحت کو بنیادی حق بنانے سے عوام کو ہونے والے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔
مسٹر کمار نے آيوشمان بھارت کے کامیاب عمل اور ذہنی صحت کو بنیادی حق بنانے کے لئے وزیر صحت کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کو بنیادی حق بنانے سے سبھی کو بنیادی طور پر صحت کی سہولیات آسانی سے قابل رسائی ہوگی۔
ایک اور تنظیم صحت فوج کے قومی کنوینر دھیرج رائے نے کہا کہ صحت بنیادی حق میں نہ شامل ہونے سے مریضوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔