ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک بھر میں ڈاکٹروں پر حملے ہونے کی خبریں ملی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اچانک ہڑتال کردی ہے اور اس سے صحت خدمات بری طرح متاثر ہوگئی ہیں۔ مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے حالات خراب ہو گئےاور اس کے بعد ملک بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی۔
انہوں نے اس مسئلے پر ان سے ملنے آنے والے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور دہلی میڈیکل یونین کے نمائندہ وفد کو یہ اطلاع دی۔ وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنا چاہئے اور قانونی نظام سنبھالنے والی ایجنسیوں کو یہ یقینی کرنا ضروری ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے بے خوف ہوکر اپنا کام کرنے کا ماحول بنے اور حملہ کرنے والوں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے، اور اس کے لئے ایک قانون بننا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ سات جولائی کو بین وزارتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ تمام ریاستوں میں ایسا قانون بننا چاہئے۔