مقامی لوگوں کے مطابق آج صبح روزہ شوپیان سے ریمبو انٹرنیشنل ایجوکیشن اسکول کی ایک بس جارہی تھی جس میں چھوٹے طلباء سوار تھے۔
فوجی اہلکار کی زیادتی سے اسکولی بچے خوفزدہ - ہراساں
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زاوورہ علاقے کے لوگوں نے فوج پر الزام عائد کیا کہ فوجی اہلکاروں نے اسکول بس کے ڈرائیور کے ساتھ اس حد تک زیادتی کی کہ بس میں سوار بچے خوف سے چیخنے چلانے لگے۔
اسکولی بس ڈرائیور ہراساں
اسی دوران فوج کی نفری نے بس کے ڈرائیور گلزار احمد کو مبینیہ طور سے زد و کوب کیا۔
اسکے بعد مقامی لوگوں نےزاوورہ شوپیان روڈ کو گھنٹوں تک بند کردیا۔
بعد میں فوج کے کا کمانڈر جائے موقع پر پہنچ گیے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ اس معاملہ میں جو بھی اہلکار ملوث پائے جائیں گے انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
فوج کی طرف سے یقین دہانی کے بعد روڑ کوآمد رفت کے لیے کھول دیا گیا۔
Last Updated : Jun 18, 2019, 6:35 PM IST