اس ضمن میں ڈیئر نامی ایک تنظیم نے حیدرآباد کے علاقے مہدی پٹنم میں واقع مسجد عزیزیہ میں ایک رہنمائی مرکز قائم کیا ہے جس میں روزانہ ماہر ڈاکٹرس مریضوں کو علاج کے لیے مشورہ دیں گے۔
مسجد سے مریضوں کی رہنمائی - telangana news
ریاست تلنگانہ میں دن بدن مسلسل بیماریوں میں اضافے اور مہنگے علاج کی وجہ سے اب مسجد سے مریضوں کی رہنمائی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
مسجد سے مریضوں کی رہنمائی
اس مرکز پر مریضوں کو حکومت کی صحت اور علاج سے متعلق اسکیمات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اس ضمن میں جب ایک ڈاکٹر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایسے اور بھی کئی مراکز مختلف علاقوں میں قائم کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔