اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شوپیاں گورنمٹ پرائمری اسکول: 80طلباء کے لئے صرف دو کمرے - پرائمری اسکول

ریاست جموں و کشمیر میں ضلع شوپیان کے پیر پورہ علاقے میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول کا مشاہدہ کرنے سے تعلیم کے معیار کو اونچا کرنے کے سرکاری دعوے زمینی سطح ثراب ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

شوپیاں گورنمٹ پرائمری اسکول: 80طلباء کے لئے صرف دو کمرے

By

Published : Jun 21, 2019, 6:09 PM IST

مرکزی اور ریاستی سرکار تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے سے متعلق متعدد اسکیمیں وضع کرتی ہیں، تاہم اس پرائمری اسکول سے وہ اسکیمیں صرف کاغذوں تک ہی محدود معلوم ہوتی ہیں۔

تعلیم کے نور سے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے یہ طلباء شاید انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں۔

اسکول میں زیر تعلیم 80طلباء کے لئے صرف 3کمرے ہیں جن میں سے ایک کمرہ پرنسپل کے لئے مخصوص ہے۔

شوپیاں گورنمٹ پرائمری اسکول: 80طلباء کے لئے صرف دو کمرے

ایک کمرے میں ایک سے زائد کلاس پڑھانے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

اب اسکول کے سامنے قائم پنچایت گھر میں پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علم تعلیم حاصل کر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

طالب علموں اور مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اسکول کی طرف توجہ دیکر یہاں ایک نئی عمارت تعمیر کرے تاکہ ان بچوں کا آنے والا کل بہتر ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details