اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چند تعلیمی ادارے،کوچنگ سینٹرس اور تجارتی ادارے چنار کے درختوں پر اپنے اشتہارات نصب کر رہے تھے۔ جو کہ ’’قدرتی حسن کو زک پہنچانے کے ساتھ ساتھ چنار درختوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔‘‘
چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر پابندی
ریاستی انتظامیہ نے چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر پابندی
ان شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کے صوبائی کمشنر نے وادی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہی کہ چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں کہیں بھی چنار درختوں پر ہورڈنگس اور سائن بورڈ موجود ہیں اُنہیں فوراً ہٹایا جائے۔