کالج میں نیا مجسمہ نصب کیا جائے: گورنر
مغر بی بنگال کے گورنرکشری ناتھ ترپاٹھی نے ودیاساگرکالج میں جلد سے جلد نئی مورتی نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی نے کہاکہ سیاسی تصادم کے دوران ودیا ساگر کالج میں ودیا ساگر کے مجمسے کی بے مرحمتی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کو اس کا خیال رکھناچاہیے تھا۔بھارت کی تاریخ میں ودیا ساگر کی شخصیات اہم ہے۔انہیں تمام مذاہب کے لوگ عزت واحترام کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔
گورنر مغر بی بنگال کاکہناہے کہ کالج کولکاتہ یونیورسٹی اور ودیا ساگر کالج انتظامیہ کوکالج احاطے میں ودیا ساگر کی نئی مورتی جلد سے جلد نصب کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو امت شا ہ کے ورڈ شو کے دوران کولکاتا میں ترنمول اور بی جےپی کے درمیان جھڑپ میں ودیاساگر کالج میں ودیا ساگر کے مجمسے کو توڑ دیا گیا تھا۔