وزیراعلی کمل ناتھ نے گوالیار چمبل اورآنچل میں انتخابی مہم کے دوران جمعرات کو يواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات مودی ورسیز پورا ملک ہو گیا ہے۔
سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے اس بار کانگریس کی سیٹوں میں کم از کم تین گنا اضافہ ہوگا۔ ہمارے اتحادیوں کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔ وہیں بی جے پی کی سیٹ 282 سے کم ہو کر 150 کے ارد گرد رہنے کا امکان ہے۔
اسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) كو اکثریت ملنے کی پوری امید ہے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو بھی ہم بات چیت کے ذریعےاس کا حل نکالیں گے۔