اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سرکاری اسکولز کے لیے عمارت نہیں

ریاست تلنگانہ میں مختلف اسکیمز پر کروڑوں روپے خرچ کرنے والی حکومت کے پاس سرکاری سکولز کی ذاتی عمارتیں بنانے کے لیے پیسہ نہیں ہے۔ ریاست کے اسکولز بڑے پیمانے پر کرائے کی عمارتوں میں چل رہے ہیں، جن عمارتوں کا کرایہ برسوں سے ادا نہیں کیا گیا۔

TELANGANA

By

Published : Jun 14, 2019, 11:32 PM IST

قیام تلنگانہ کے بعد حکومت نے بیشتر ریونیو دفاتر اور پولیس اسٹیشنز پر توجہ مرکوز کی اور اسےذاتی عمارتوں میں منتقل کیا لیکن سرکاری مدارس کی حالت نہیں بدلی جس سے تعلیم کے تئیں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

TELANGANA

اس ضمن میں ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت121 سکولز کرایہ کی عمارتوں میں چلائے جارہے ہیں تاہم اس بات کی کوشش کی جارہی ہیکہ عوامی نمائندے اور حکومت سے نمائندگی کی ذریعے ان سکولس کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ چند اسکول کی عمارتیں مخدوش ہو چکی ہیں حکومت متبادل کی تلاش میں ہے ان عمارتوں میں طلبا کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details