اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گلین میک گرا نے جھارکھنڈ کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی

آسٹریلیا کے سابق تیز گیندباز گلین میک گرا ریاست جھارکھنڈ کے تیز گیندبازوں کی گیند بازی میں مزید نکھار لانے کے مقصد سے رانچی پہنچے۔

جے ایس سی اے اسٹیڈیم

By

Published : Jun 18, 2019, 10:29 AM IST

گلین میکگرا ریاست کے دارالحکومت رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں ریاستی کھلاڑیوں کو تیزگیند بازی کی تربیت دینے کے مقصد سے پہنچے۔

جے ایس سی اے اسٹیڈیم

میکگرا نے ویڈیو سیشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو ان کی خامیاں بھی گنوائیں، اس دوران انھوں نے میڈیا سے مخاطبت کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی کے ساتھ ساتھ رانچی کی بھی تعریف کی۔

سابق گیند باز جھارکھنڈ کے گیند بازوں کو ٹریننگ دینے کے مقصد سے چار روز کے لیے گزشتہ سنیچر ہی رانچی پہنچ گئے تھے جہاں انھوں نے پورے اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔

میکگرا نے جھارکھنڈ کی انڈر-19 اور انڈر -23 کی رنجی ٹیم کے تیز گیند بازوں کو گیند بازی سے متعلق کافی اہم معلومات دیں۔ جس میں انھوں نے مشق کرنے کی صحیح تکنیک، چوٹ سے بچنے کے طریقے اور آف سیزن میں تیز گیند بازی کی روٹین وغیرہ جیسی معلومات دیں۔

میکگرا نےکہا کہ جھارکھنڈ میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے بس انھیں تھوڑا نکھارنے کی ضرورت ہے اس دوران جے ایس سی اے کے نائب صدر اجئے ناتھ شاہ دیو نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جانے سے کرکڑوں کا کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details