اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

خاکی چڈّی اور گوڈسے، آر ایس ایس کی پہچان - khaki nikkar

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے کہا کہ ناتھورام گوڈسے اور خاکی چڈی آر ایس ایس کی پہچان ہے۔

خاکی چڈّی اور گوڈسے، آر ایس ایس کی پہچان

By

Published : May 17, 2019, 2:33 PM IST

اعظم خان نے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے گوڈسے کو محب وطن کہا تھا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خاکی نکر آر ایس ایس کی پہچان ہے اسی طرح ناتھو رام گوڈسے بھی آر ایس ایس کی پہچان ہے۔

پرگیہ ٹھاکر کے متنازعہ بیان پر بی جے پی کی جانب سے کی کئی مذمت کو انہوں نے ناکافی قرار دیا۔

اعظم خان نے کہا کہ اب یہ عوام کو طئے کرنا ہوگا کہ ہمارے ملک کی پہچان گاندھی جی یا گوڈسے ہے اور اسی طرح انسانیت یا خاکی نکر ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما نے پرگیہ ٹھاکر سے پارٹی معطل کرنے کا بی جے پی سے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی بھوپال لوک سبھا امیدوار اور مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا جس پر اپوزیشن کی طرف سے شدید برہمی ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد بی جے پی نے بھی پرگیہ کے ریمارکس کی مذمت کی۔ بعد میں پرگیہ نے کہا : ’’میرا ارادہ کسی کو دکھ پہنچانا نہیں تھا ، اگر کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details