اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لڑکی سے چھیڑخانی کرنے والے نوجوان کا قتل - چھیڑچھاڑ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی میں گزشتہ روز لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مسلسل ہراساں کرنے پر لڑکی کے چچا نے نوجوان کا قتل کردیا۔

Murderd
Murderd

By

Published : May 6, 2021, 3:49 PM IST

مقتول نوجوان کی شناخت گوپی کے طور پر کی گئی ہے جو کچھ وقت سے لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا جس پر لڑکی کے خاندان نے پولیس میں اس نوجوان کی شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس سے شکایت کے باوجود گوپی کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اس ہراسانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے لڑکی کا خاندان دوسری جگہ منتقل ہوگیا۔ تاہم لڑکے کی جانب سے ہنوز ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا اور لڑکے نے لڑکی کے چچا نریندر کو ہراساں کرنا شروع کیا تاکہ وہ لڑکی کو شادی کرنے کے لئے راضی کروائے۔

کل شب گوپی، نریندر کے مکان پہنچا اور نریندر سے بحث و تکرار کی۔ اس ہراسانی سے تنگ آکر نریندر نے گوپی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔ مقتول کے خلاف ہراسانی کے ساتھ ساتھ چوری کی وارداتوں کی شکایات بھی درج تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details