ڈیجیٹل انقلاب لانے کے لیے اس فہرست میں جیو پلیٹ فارمس کا نام شامل کیا گیا ہے ٹائم میگزین نے کہا کہ گذشتہ کچھ برسو ں میں جیو نے بھارت کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ جیو سب سے کم شرح پر 4 جی سروس دے رہی ہے۔ 1 جی بی ڈیٹا ریلائنس جیو 5 روپے کی کفایتی قیمت پر فروخت کررہی ہے۔
میگزین نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ ریلائنس جیو کے 41 کروڑصارفین تک رسائی کی کوشش کررہی ہے۔
جیو بھارت کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک: ٹائم میگزین - Geo network largest network
مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارمس نے ٹائم میگزین کی 100سب سے با اثر کمپنیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی ہے.
گذشتہ سال جیو میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ یہ جیو کے تیزی سے بڑھتی بنیاد کی قیمت اور صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس فیس بُک کے ساتھ کر وہاٹس ایپ بیسڈ ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم تیار کررہاہے۔ وہیں کفایتی 5 جی سمارٹ فون بنانے کے لیے ریلائنس جیو گوگل کے ساتھ کام کررہا ہے۔
فہرست میں ریلائنس جیو کے علاوہ بھارت سے تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی بائی جوس بھی شامل ہے۔ فہرست میں صحت دیکھ بھال، تفریح، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔
میگزین کے مطابق، جوازیت، اثر و رسوخ، تخلیق، قیادت، بلند حوصلہ جاتی منصوبہ اور کامیابی سمیت اہم عناصر کے تجزیہ کے بعد یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔
جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کو بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے انوویٹرس کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جیو پلیٹ فارم بھارت کی واحد کمپنی ہے جس نے انوویٹرس کیٹگری میں جگہ بنائی ہے۔اس زمرہ میں نیٹ فلکس، نٹینڈو، ماڈرنا، دی لیگو گروپ، سپوٹی فائی جیسی دیگر عالمی کمپنیاں ہیں۔