امور داخلہ کے وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ 'پولیس' ایک ریاستی معاملہ اور یہ بھارتی آئین کے ساتویں شیڈیول کی فہرست-2 (ریاستی فہرست) میں شامل ہے۔
پولیس فورسز میں صنفی تناسب
پولیس کی تحقیق و ترقی کے بیورو (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ذریعے مرتب کردہ پولیس کی تنظیم کے اعداد وشمار کے مطابق ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم جنوری 2018 کو پولیس عملے کی حقیقی تعداد 1941473 تھی، جس میں خواتین پولیس عملے کی تعداد 169550 تھی۔
یہ بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں ، مرکز کے تحت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنفی توازن کو بہتر بنانے سمیت پولیس اصلاحات کے لیے اقدامات نافذ کرے۔ مرکز بھی ریاستوں کی پولیس فورسز میں خواتین عملے کی تعداد 33 فیصد تک بڑھانے کے لیے ایڈائزری جاری کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشنوں پر تعینات خاتون پولیس عہدے داروں کے لیے ہاؤسنگ اور میڈیکل سہولیات اور ریسٹ روم جیسی سہولیات کے فلاحی اقدامات کو مستحکم کرنے کی بھی صلاح دی جاتی ہے تاکہ خواتین کو پولیس فورس میں شامل ہونے کے لیے ترغیب دی جاسکے۔