فرانس نے مسلمان خواتین کے پردے پر پابندی سے متعلق اقدامات میں ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے بچوں کو سکول چھوڑنے آنے والی مسلم خواتین کو بھی سکارف پہننے سے منع کردیا گیا ہے۔
سینیٹ نے سکارف پہن کر بچوں کو سکول چھوڑنے آنے والی خواتین کے سکارف پہننے پر بھی پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے۔
اس بل کو فرانس پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مسترد ہونے کے بعد بل کو سینیٹ نے 186 ووٹوں سے پاس کیا اور بل کی مخالفت میں 100 ووٹ پڑے جبکہ 159 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
متنازعہ بل دائیں بازو کی اسلام مخالف ریپبلکنز پارٹی نے پیش کیا جبکہ فرانس کی حکومت نے خود کو اس بل سے دور رکھتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی میں اپنے ممبران کی مدد سے اس بل کو مسترد کروا دیں گے۔