کولکاتا پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسیشل ٹاسک فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرسیالدہ اور ہوڑہ اسٹیشن پر خصوصی چھا پہ ماری مہم کے دوران چار کو لوگوں کو مبینہ طور پر آ ئی ایس آ ئی ایس سے وابستہ ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔
کولکا تا پولیس کے مطابق سیالدہ اسٹیشن سے گرفتار ہونےو الے افرادکی شناخت محمد جاویدالرحمان اورمحمدرشیدکے طور پرہوئی ہے، جبکہ ہوڑہ اسٹیشن سےشاہین عالم اور رب الاسلام کے طور ہر ہو ئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے پاس سے جہادی کتابیں،ویڈیواور چند تصاویربر آمد کیے گئے ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ تمام گرفتارافراد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔