اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگال کے سابق رنجی کرکٹر کا انتقال

بنگال رنجی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شیام سندر مترا لمبے عرصے سے علالت کے بعد آج چل بسے ۔ان کی عمر82 سال تھی۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ان کی موت پر افسوس کااظہارکیا۔

By

Published : Jun 27, 2019, 7:39 PM IST

بنگال کے سابق رنجی کرکٹر چل بسے

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار تھے۔ گزشتہ شب انہیں نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیاجہاں آج ان کی موت ہو گئی۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آ ف بنگال کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شام سندرمترا سالٹ لیک کے نرسنگ ہوم میں آج آخری سانس لی۔ان کی موت پر ادارے کو افسوس ہے۔

شام سندر مترا کولکاتامیدان میں ایس ایس کے نام سے مشہور تھے ۔ انہوں نے بنگال کی جانب سے 1958سے 1971 کے درمیان 59 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔سابق کرکٹر نے 50.13 اوسط سے 3058 رن بنائے ۔ان کابہترین اسکور155 رن تھا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری ابھیشک ڈالمیانے کہاکہ شام دا کی موت سے بنگال کرکٹ کو بہت نقصان ہواہے۔وہ میدان کےاندر اور باہر دونوں جگہنوں پر حقیقی رہنما تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details