اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چھ کوئنٹل ناقص رَس گُلّہ تباہ

فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے افسران نے نوئیڈا میں واقع سنجے سویٹ کے مٹھائی بنانے والے مقام کا معائنہ کیا اور رس گلہ کا نمونہ لیا جسے آلودہ اور ناقص پایا گیا.

چھ کوئنٹل ناقص رس گلہ تباہ
چھ کوئنٹل ناقص رس گلہ تباہ

By

Published : Nov 8, 2020, 1:30 PM IST

نوئیڈا میں خالص کھانے کی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ ایک مہم چلائی جارہی ہے۔


ملاوٹ کے خلاف اس مہم میں فوڈ انسپیکٹر شمش النیہا، آر پی گپتا ،اور رینو سنگھ نے سیکٹر 65 نوئیڈا میں واقع سنجے سویٹ کے مٹھائی بنانے والے مقام کا معائنہ کیا اور رس گلہ کا نمونہ لیا۔ جو آلودہ اور ناقص پایا گیا.

فوڈ انسپیکٹر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 6 کوئنٹل رس گلہ زمین پر گرا دیے جس کی مالیت 120000 روپے ہوتی ہے.

اس کے علاوہ سیکٹر 63 میں واقع راج سوئٹ سے قلا قند کو جانچ کے لئے اکٹھا کیا گیا. آشوتوش اور راکیش کمار کی ٹیم نے گاؤں عثمان پور میں جمیل کی بھٹی سے کھویا کا نمونہ اور ربوپورہ میں مقیم کرشنا ٹریڈرس سے سواد برانڈ بنسپتی کا نمونہ جمع کیا ۔

فوڈ انسپیکٹر نے کہا کہ نمونے لکھنؤ میں جانچ کے لئے لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔ انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر ضابطہ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details