اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یادگیر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز: وزیر شنکر

نگران وزیرشنکر نے کہا کہ یادگیر ضلع میں کووڈ سے کافی حد تک راحت ملی ہے۔ اب ہم اپنی توجہ یادگیر ضلع کی ترقی پر مرکوز کریں گے۔

یادگیر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز: وزیر شنکر
یادگیر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز: وزیر شنکر

By

Published : Jun 16, 2021, 9:06 AM IST

کرناٹک وزیر برائے باغبانی و یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران کووڈ پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور یہ ضروری تھا کیونکہ لوگوں کو کووڈ سے راحت دلانا حکومت کی ذمہ داری تھی۔

حکومت اور ضلع انتظامیہ نے یادگیر ضلع میں کووڈ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے اور یادگیر ضلع کے لوگوں نے کووڈ پر قابو پانے میں حکومت اور یادگیر انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون دیا۔

نگران وزیر نے مزید کہا کہ یادگیر ضلع میں کووڈ سے کافی حد تک راحت ملی ہے اب ہم اپنی توجہ یادگیر ضلع کی ترقی پر مرکوز کریں گے۔ ساتھ ہی عہدے داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیں۔ ان اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ترقیاتی کاموں کے انجام دینے میں لاپرواہی کریں گے۔

یادگیر ضلع میں کووڈ اور لاک ڈاؤن کے دوران جوترقیاتی کام متاثر ہوئے تھے ان کاموں کو جلد شروع کیا جائے گا۔ سبھی ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے عہدیداران کو سخت تاکید کی گئی ہے۔

یادگیر ضلع انتظامیہ نے کووڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت تیاری کر لی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اب بھی رہنما اصولوں پر عمل کے سلسلے کو جاری رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details