مغربی بنگال میں پولنگ شروع ہوتے ہی جھڑپیں، 5 زخمی - جھڑپوں
مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود مختلف مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے آرام باغ کے کھانہ کل کے218 نمبر پولنگ پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ریاستی پولیس اور مرکزی فورسز نے حالات کوقابو میں کیا۔ 8 افراد کو حراست میں لینے کی اطلاع ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
بی جے پی کے امیدوار کاالزام ہے کہ ترنمول کا نگریس غنڈوں کی مد سے بوتھ لوٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترنمول کا نگریس کاالزام ہے کہ بی جے پی کے کارکنان پولنگ بوتھ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔