اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'انتخابات میں پانچ لاکھ ووٹوں سے میری جیت ہوگی'

ریاست اترپردیش کے پانچویں مرحلے کے لیے کئی سینیئر رہنما موہن لال گنج (محفوظ) سیٹ سے ایس پی، بی ایس پی اتحاد کے سی ایل ورما اور کانگریس پارٹی کے آر کے چودھری نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

By

Published : Apr 15, 2019, 7:34 PM IST

'انتخابات میں پانچ لاکھ ووٹوں سے میری جیت ہوگی'

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کو سنجیدگی سے کرنے کی بات کہی۔

سی ایل ورما نے کہا کہ موجودہ پارلیمان جو بی جے پی سے ہیں، انہوں نے سانسد ندھی کے آٹھ کروڑ روپے خرچ نہیں کیا، جبکہ موہن لال گنج میں تمام ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔

'انتخابات میں پانچ لاکھ ووٹوں سے میری جیت ہوگی'

سی ایل ورما نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ اس انتخابات میں پانچ لاکھ ووٹوں سے میری جیت ہوگی اور اپنے علاقے میں بہتر کام کرےگے۔

کانگریسی رہنما آرکے چودھری نے کہا کہ کانگریس کا جو انتخابی منشور ہے، اسی پر ہم الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس ہی ایک ایسی پارٹی ہے، جو ملک میں بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میں کاشی رام جی کے ساتھ کام کرتا تھا اس کے بعد سماج وادی پارٹی میں تھا اور اب کانگریسی ہوں۔ لہٰذا مجھے ایس پی، بی ایس پی کا کراس ووٹ بھی کافی تعداد میں میں ملے گا۔ اس لیے میری جیت یقینی ہے۔

پانچویں مرحلے میں اس کے علاوہ آزادانہ طور پر کئی امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا اور یہ سلسلہ آج شام تین بجے تک جاری رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details